‏معاشرہخبریںاقتصاد

جوزجان، مستحق خاندانوں کے لیے 86 مکانات تعمیر

 

کابل (بی این اے) صوبہ جوزجان کے محکمہ امور مہاجرین وآبادکاری کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں مستحق خاندانوں کے لیے 86 مکانات تعمیر کر کے ان حوالے کیے گئے ہیں۔
صوبائی سربراہ محکمہ امور مہاجرین وآبادکاری ملا امان اللہ طلحہ جوزجانی کے مطابق یہ گھر ضلع فیض آباد اور شبرغان کے گردونواح میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے تعاون سے 4 ہزار ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے ہیں۔ ہر گھر دو کمروں، ایک باتھ روم پر مشتمل اور سولر پاور سسٹم کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور عمل درآمد کرنے والے ادارے کا مکانات کی تعمیر، سڑکوں کی بحالی اور نقد امداد کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی امداد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button