خبریں‏معاشرہTop

ملک بھر میں 80 فیصد یتیموں ،بیواؤں اور معذوروں میں ماہانہ وظائف کی تقسیم کا سلسلہ جاری

 

کابل(بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر برائے امور شہداء و معذورین ملا عبدالمجید اخوند نے صوبہ سمنگان کے دورے کے دوران مقامی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 350,000 یتیم، 90,000 بیوائیں اور 1 لاکھ 81 ہزار معذورین اس وزارت میں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 80 فیصد نے اس وزارت سے ماہانہ امداد حاصل کی ہے۔
باختر نیوز کے مطابق وزیر برائے امور شہداء ومعلولین نے سمنگان کے یتیموں، بیواؤں اور معذوروں کو نقد امداد فراہم کرنے اور اس عمل کی نگرانی کے لیے مذکورہ صوبے کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ جمعرات کو سمنگان کے صوبائی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور مستحق افراد کو امداد کی فراہمی میں شفافیت پر زور دیا۔
واضح رہے اس صوبے کےمتعدد معذوروں اور یتیموں کے درمیان نقد رقوم کی امداد بھی تقسیم کردی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button