خبریںسیاستTop

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے خصوصی نمائندے کا تقرر نامناسب ہے، اس بارے افغان حکومت کا موقف بجا ہے: ایرانی سفیر

 

کابل (بی این اے ) افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے اور سفیر حسن کاظمی قمی اور وفد نے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور کہا کہ افغانستان کی موجودہ مثبت صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کا افغانستان کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنا نامناسب فیصلہ ہے اور اس بارے میں افغان حکومت کے موقف کو درست سمجھتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے افغانستان اور ایران کے درمیان حالیہ دو طرفہ اقتصادی پیش رفت، سفارتی تعلقات کے فروغ، ایران میں افغان مہاجرین کے لیے قونصلیٹ خدمات میں سہولت کی فراہمی اور افغانستان ایران مشترکہ سرحد کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کے حوالے سے تعاون کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران میں افغان مہاجرین کے قانونی اور عدالتی مسائل کے سنجیدہ حل اور قانونی اور عدالتی معاملات میں تعاون کے لیے ایران سے ایک بااختیار عدالتی اور قانونی وفد کو افغانستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے باضابطہ طور پر کابل مدعو کیا جائے گا۔
دریں اثناء کابل میں ایرانی سفیر نے علاقائی روابط ، چابہار بندرگاہ کی فعالیت، چین افغانستان اور ایران کوریڈور اور مشترکہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں افغانستان کی موجودہ مثبت صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے کی تقرری نامناسب سمجھتا ہوں اور اس بارے میں افغان حکومت کے مؤقف کو درست سمجھتا ہوں۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے افغانستان میں خطے کے ممالک کے خصوصی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس کابل میں بلانے پر اتفاق کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button