خبریں‏معاشرہ

قندوز، شہداء لواحقین و معذورین کے لیے نیا الیکٹرانک سسٹم متعارف

 

کابل (بی این اے) صوبہ قندوز میں میں شہداء لواحقین اور معذور افراد کی رجسٹریشن کے لیے ایک نئے الیکٹرانک نظام کا افتتاح وفد اور وزارت شہداء و معذورین کے امور کے مقامی حکام کی موجودگی میں کیا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزارت شہداء و معذورین کے ڈائریکٹر ڈیٹابیس اینڈ انفارمیشن نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ اس سسٹم میں شہداء اور ان کی بیواؤں اور معذوروں کا اندراج کیا جائے گا اور اس کے ساتھ جعلسازی اور فراڈ کی روک تھام کے ساتھ ان کی رجسٹریشن ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ فتح کے بعد شروع ہوا اور اب تک یہ سسٹم 25 صوبوں میں فعال ہو چکا ہے اور اب تک 170 افراد اس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے رجسٹر ہو چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ صوبائی دفتر کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور نے قندوز میں اس نظام کو فعال کرنے پر وزارت شہداء اور معذور افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے شہداء اور معذور افراد کی خدمت میں مزید شفافیت پیدا ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button