خبریںاقتصادTop

نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے نے غیر معیاری تیل کے 19ٹینکرز ایران واپس کر دیے

 

کابل (بی این اے ) نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیرمعیاری تیل کے 19ٹینکرز ایران کو واپس دیے ہیں ۔
ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ان کے تکنیکی عملے نے فراہ 78 میل پورٹ پر غیر معیاری تیل اور ڈیزل کے 19 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے نے غیرمعیاری تیل کی درآمد روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد غیرمعیاری پیٹرولیم مواد کے سینکڑوں ٹینکرز متعلقہ ممالک کو واپس کرچکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button