خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

نیمروز،متعدد غیر فعال فیکٹریاں دوبارہ فعال کی جائیں گی

 

کابل (بی این اے) وزیر صنعت و تجارت نے اپنے دورہ نیمروز میں صوبے میں کئی غیر فعال فیکٹریوں کا دورہ کیا۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس نے آج کہا ہے کہ نورالدین عزیزی نے نیمروز سیمنٹ فیکٹری کا دورہ کیا جو کہ کئی سالوں سے مختلف وجوہات کی بنا پر بند پڑی ہے اور 300 سے زائد ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے میرویس عطائی کی آئل ریفائننگ فیکٹری کا دورہ بھی کیا جو کچھ برس قبل کروڑوں ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی تھی اور ابھی تک فعال نہیں ہوئی۔
ان کارخانوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قومی سرمائے کا حصہ ہیں اور انہیں دوبارہ فعال کرنا امارت اسلامیہ کے فرائض اور ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ نورالدین عزیزی نے ان فیکٹریوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button