اقتصادTopخبریںسیاستسیکیورٹی

افغان وزیر دفاع کی چینی سرمایہ کاری اور اقتصادی منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی

 

کابل (بی این اے) افغان وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ہم افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری اور اقتصادی منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے آج کہا ہے کہ مولوی محمد یعقوب مجاہد سے آج کابل میں چین کے سفیر ژاؤ زنگ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور تجارتی و اقتصادی تعاون کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور چین کے درمیان واضح مشترکات ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے چین کی سرمایہ کاری سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ ہم افغانستان میں اقتصادی منصوبوں کی ہم حمایت کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔
چینی سفیر نے افغانستان میں مکمل امن امان صورتحال کی مضبوطی کو اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے ایک اچھا موقع قرار دیا اور مزید کہا کہ چین نے افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو عدم مداخلت کی پالیسیوں کے ساتھ جاری رکھا ہے اور تجارت، معیشت اور دیگر مسائل میں افغانستان کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھی ہے۔
دونوں فریق نے سرحدی امور اور واخان منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button