خبریںسیاستاقتصادTop

افغانستان نے در آمدی بجلی کے پرانے قرضوں کی ادائیگی مکمل کرلی

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان الیکٹرک کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان نے بجلی کی مد میں پہلی بار چار ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کے قرضوں سے مکمل طور پر نجات حاصل کر لی ہے۔
افغانستان الیکٹرک کمپنی کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ امارت اسلامیہ کی حکومت کے بعد سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے شعبے میں چار ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کے قرضوں کا تھا، جو سابقہ جمہوری انتظامیہ کے ذمے واجب الادا تھے۔ بینکوں پر پابندیوں کے باوجود بالآخر ہم ان ممالک کے قرضے جس کی کل رقم تقریباً 627 ملین ڈالر تھی مکمل طور پر ادا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
حکمت اللہ میوندی نے مزید کہا کہ بجلی کی ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان نے پڑوسی ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کے علاوہ پیشگی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان کی 80 فیصد بجلی ہمسایہ ممالک سے درآمد کی جاتی ہے، تاہم افغانستان الیکٹرک کمپنی کے حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اندرونی وسائل پر بھی کام کیا جا رہا ہے، اور 5 سال کے اندر اندر افغانستان ملکی وسائل سے 710 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button