خبریںسیاستاقتصادTop

افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ چیمبر آف کامرس قائم کیا جائے گا

 

کابل(بی این اے) قندھار محکمہ تجارت و سرمایہ کاری کے حکام سے ملاقات میں ترکمانستان میں افغان سفیر فضل محمد صابر اور کمرشل اتاشی محمد ہارون سعیدی نے کہا کہ ترکمانستان کے افغانستان کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں اور ترکمانستان ایک مشترکہ تجارتی چیمبر قائم کرنا چاہتا ہے۔
محکمہ تجارت کی پریس ریلیز کے مطابق ان عہدیداروں نے بتایا کہ تجارت اور نقل و حمل میں سہولیات پیدا کرنے کے لیے کے ریلوے لائن اور گیس پائپ لائن کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کا افتتاح اگلے سال کر دیا جائے گا۔ اس ملاقات میں قندھار چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے فضل محمد صابر سے افغان تاجروں کے لیے ویزوں کے حصول میں سہولت دینے کی درخواست کی گئی۔ جس پر انہوں نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button