خبریںاقتصاد‏معاشرہ

گزشتہ دس ماہ میں پنجشیر میں واٹر شیڈز اور چیک ڈیموں کے 36 منصوبے مکمل

 

کابل( بی این اے ) صوبہ پنجشیر کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے سربراہ قاری فضل اللہ دیوبندی نے کہا ہے کہ پنجشیر میں واٹر شیڈز اور ڈیموں کے 36 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر 6 لاکھ 66 ہزار لاگت آئی۔ جو مرکز بازارک، شتل، عنابہ اور رخہ اضلاع میں مکمل کیے گئے۔
ان کے بقول یہ پراجیکٹس اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور نارویجین کمیٹی برائے افغانستان کے مالی تعاون سے سیلاب اور بارش کے پانی کے انتظام اور زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران 940 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button