خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

ملک کے گیارہ صوبوں میں 73 چیک ڈیموں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

 

کابل(بی این اے) وزارت پانی و توانائی نے ملک کے گیارہ صوبوں میں 73 چیک ڈیموں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ملک کے گیارہ صوبوں میں پانی کے بحران اور موسمی سیلاب سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے، آبی وسائل کو مضبوط بنانے اور سیلاب اور خشک سالی سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے 140چیک ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے ،جن میں سے 73 چیک ڈیم بنانے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں سے 7 منصوبے مکمل، جبکہ 33 پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ باقی 33 پراجیکٹس کی پروکیورمنٹ کا کام جاری ہے جلد ہی عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔
بتایا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم کے حکم کی بنیاد پر وزارت پانی و توانائی ملک کے گیارہ صوبوں میں 420 ملین افغانی مالیت کے 140 چیک ڈیم منصوبوں پر عمل پیرا ہے ، جن پر عمل در آمد سے ملک میں خشک سالی کے خلاف جنگ اور آبی وسائل کے انتظام اور مضبوطی میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button