خبریںسیاست‏معاشرہTop

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کا دورہ طورخم، مہاجرین کو امداد فراہم کرنے والی کمیٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ

 

کابل( بی این اے ) وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری ایک وفد سمیت طورخم پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈیورنڈ لائن کے زیرو پوائنٹ پر مہاجرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کے کام کا جائزہ لیا۔
طورخم میں مہاجرین کی خدمت پر مامور ذمہ دار اداروں کے نمائندوں نے انہیں اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
اس کے ساتھ ہی صوبہ ننگرہار کے محکمہ امور مہاجرین کے سربراہ اور مذکورہ کمیٹی کے رکن قاری محمد ظاہر نے مہاجرین کی کو دی گئی طبی سہولیات، رجسٹریشن، ٹرانسپورٹیشن اور خوراک کی فراہمی کے بارے میں جامع معلومات پیش کیں۔
وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک نے ان کمیٹیوں کے دفاتر اور کمروں کا دورہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button