خبریں‏معاشرہصحتTop

کابل، چار ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے فارماسیوٹیکل کمپنی "ایشیاء نور” کا افتتاح

 

کابل( بی این اے ) چار ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے آج کابل میں "Asia Noor” فارماسیوٹیکل کمپنی کا افتتاح کردیا گیا۔
باختر نیوز کے رپورٹر کے مطابق مذکورہ فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری عمر نے کہا کہ "ایشیا نور” فارماسیوٹیکل اس سے قبل ایک غیر معیاری جگہ پر کام کر رہی تھی اور اس کی پیداواری صلاحیت بھی بہت محدود تھی۔ امارت اسلامیہ کی حکومت کے بعد ہم نے تمام ادویات ساز کمپنیوں کو اپنی پیداوار اور کوالٹی بہتر بنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ آج اس فیکٹری نے ایک نئی سائٹ پر اچھی کوالٹی میں ادویات کی تیاری کا کام شروع کیا ہے جہاں 68 اقسام کی ادویات کی تیاری اور پیکنگ کی جاتی ہے ۔
ڈاکٹر عمر نے کہا کہ ملک کی سالانہ آمدنی کا 70 فیصد، جو کہ تقریباً 400 ملین ڈالر ہے، مریضوں کے علاج پر بیرون ملک خرچ ہوجاتے ہیں۔ یہ رقم ملک کی تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جاسکتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے "ایشیاء نور” فیکٹری کے سربراہ ضیاء الدین مایار نے فیکٹری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا: یہ فیکٹری 2015ء سے کابل شہر کے بستان مینہ میں فعال تھی اور آج رسمی طورپرایک بہترین جگہ ، کچکن ٹاؤن میں فعال ہوئی ہے۔
ضیاء الدین مایار نے یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ کے تعاون سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق، مناسب قیمت پر مختلف ادویات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
تقریب کے آخری میں شعبہ امور عامہ کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی نورالحق انور نے ادویات کے شعبے میں مذکورہ فیکٹری کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی فیکٹریوں کا فعال ہونا اچھا اقدام ہے اور شہریوں کے لیے امید افزا خبر ہے۔
انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں۔
یاد رہے کہ "ایشیاء نور” فارماسیوٹیکل کمپنی میں 360 افراد مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔فیکٹری کے پہلے مرحلے میں چار ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ سرمایہ کاری 10 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button