خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست ، ضلع تنڑی کو بجلی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز

 

کابل(بی این اے) صوبہ خوست ضلع تنڑی کوتقریبا 16 ملین افغانی کی لاگت سے بجلی کی سہولت پہنچانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صوبے کے گورنر ملا بسم اللہ عبداللہ نے کہا کہ اس صوبے میں عوام کے مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے مختلف شعبوں میں درجنوں ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، جنہیں جلد مکمل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کے مالی تعاون سے 1 کروڑ 55 لاکھ 6 ہزار افغانی کی لاگت سے ضلع تنڑی تک 140 کھمبوں کی تنصیب کرکے بجلی پہنچانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع کے سرکاری کمپلیکس کو بجلی فراہم کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں بجٹ کی منظوری کے ساتھ مذکورہ ضلع کے دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button