سیاستاقتصادTopخبریں

ملائیشیا، افغان سفیر کی ملائیشین چیمبر آف کامرس کے شعبہ تحقیق و ترقی کے سربراہ سے ملاقات

 

کابل (بی این اے) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ نقیب اللہ احمدی نے ملائیشیا کے چیمبر آف کامرس کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ داتوک ڈاکٹر سید علی العطاس سے ملاقات کی۔
سفارت خانے کے پریس آفس نے ایک خبرنامے میں لکھا ہے کہ اس ملاقات کے دوران کوالالمپور میں افغان سفارت خانے کے سربراہ نقیب اللہ احمدی نے افغانستان میں اقتصادی مواقع کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا افغانستان کا دوست ہے اور اس ملک کے ساتھ افغانستان کے تعلقات دن بہ دن بہتر ہو رہا ہے.
نقیب اللہ احمدی نے مزید کہا کہ وہ ملائیشیا کے تاجروں کی افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ملائیشین چیمبر آف کامرس کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ داتوک ڈاکٹر سید علی العطاس نے بھی ملاقات کے دوران کہا کہ وہ افغانستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور دیگر تاجروں کو بھی افغانستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔
العطاس نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اوقاف کانفرنس اس سال انڈونیشیا میں ہونے جا رہی ہے اور اس کانفرنس میں افغان فریق کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس 2025 میں افغانستان میں منعقد ہوگی اور کہا کہ وہ بین الاقوامی وقف کونسل کے دیگر ارکان کے ساتھ اس پر بات کریں گے۔
کوالالمپور میں افغان سفارت خانے کے نیوز لیٹر کے مطابق العطاس جو کہ ایک قومی تاجر ہیں، ملائیشیا کی ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں اور دس سال تک اس ملک کے چیمبر آف کامرس کے صدر رہ چکے ہیں اور بین الاقوامی وقف کونسل کے رکن بھی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button