خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لشکرگاہ میونسپلٹی کے 101 ملین افغانی مالیت کے 17 منصوبوں پر کام 85 فیصد مکمل

 

کابل (بی این اے) لشکرگاہ میں رواں مالی سال ( مارچ 2023ء تا فروری 2024ء ) کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں لشکرگاہ میونسپلٹی کی جانب سے 101 ملین افغانی مالیت کے 17 بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
ان منصوبوں پر عملدرآمد سے شہر کا چہرہ بدل گیا ہے، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کے مسائل حل ہوئے ہیں۔
ان منصوبوں میں سڑکوں، چوکوں، فٹ پاتھوں، گرین بیلٹس، پلوں، فیلڈ لائٹس، پارکس، پبلک واش رومز، شہر کے داخلی دروازے کی تعمیر اور اس جیسے دیگر منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں سے بیشتر مکمل ہو چکے ہیں۔ باقی مارچ تک مکمل ہو جائیں گے۔
ان منصوبوں کے حوالے سے لشکرگاہ میونسپلٹی کے میڈیا ترجمان طاہر آبشار نے باختر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمارے سالانہ منصوبے 85 سے 95 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مارچ تک تمام نامکمل منصوبے مکمل ہو جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button