خبریں‏معاشرہ

بدخشان، 2 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے) بدخشاں کے اضلاع آرگو اور دریم میں 30 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے 2 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔
ان چھوٹے ڈیموں کی تعمیر وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے بجٹ سے 3,762,000 افغانی کی لاگت سے کی جا رہی ہے، جن میں سے ہر ایک میں 4,600 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، جس سے 2,200 خاندان مستفید ہوں گے۔
ان ڈیموں کی تعمیر سے زیر زمین پانی محفوظ کرنے، موسمی پانی کے انتظام، زرعی زمینوں کی بہتر آبپاشی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو روکا جاسکتا ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی کچھ صوبوں میں اسی طرح کے ڈیموں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button