خبریں‏معاشرہ

ہرات، زلزلہ متاثرین کے لیے 110 مکانات کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) ہرات کے ضلع رباط سنگی میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 110 مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد متاثرین کے حوالے کر دیے گئے۔
صوبائی محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر مولوی احمد اللہ متقی کا کہنا ہے کہ ان 110 گھروں میں سے جن کی تعمیر ڈیڑھ ماہ قبل شروع ہوئی تھی، 50 گھر احمد آباد گاؤں میں،جبکہ 60 بغرچر گاؤں میں بنائے گئے جو زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے حوالے کر دیے گئے۔
مولوی احمد اللہ متقی نے مزید کہا کہ اس وقت ہرات کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 3663 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے جن میں متعدد گھروں کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔
ہرات کی علماء کونسل کے سربراہ مولوی محمد بشر حلیمی کا کہنا ہے کہ فی الحال 100 گاؤں میں مکانات کی تعمیر کاکام جاری ہے اور وہ وقتاً فوقتاً ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر جن خاندانوں کو مکانات حوالے کردیے گئے انھوں نے امارت اسلامیہ کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جو کچھ درکار تھا وہ امارت اسلامیہ نے فراہم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button