خبریںصحت

نيمروز صوبائی ہسپتال کو ادویات اور طبی سامان کا عطیہ

 

کابل(بی این اے) نيمروز کے صوبائی ہسپتال کے حکام کہنا ہے کہ صوبائی ہسپتال کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی ادویات اور طبی آلات عطیہ کیے گئے ہیں۔
مذکورہ صوبے کے محکمۀ صحت عامہ کے سربراہ ملا عبدالرحمن عبداللہ نے باختر نیوز کو بتایا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم کے مالی تعاون سے مذکورہ صوبے کے صوبائی ہسپتال کو 500,000 ڈالر مالیت کی ادویات اور طبی آلات عطیہ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیمروز کے صوبائی ہسپتال کو ان ادویات اور طبی سامان کی اشد ضرورت تھی اور حکام نے ان کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی نیمروز کے صوبائی ہسپتال کو ادویات اور طبی آلات عطیہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button