خبریںسیاستاقتصادTop

افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان 200 ملین ڈالر کے 13 معاہدوں پر دستخط

 

کابل (بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت اور ترکمانستان ٹریڈ یونین کے درمیان 200 ملین ڈالر کے 13 تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
ان معاہدوں پر افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی اور ترکمانستان کی ٹریڈ یونین کے چیف نوکرقلی اتاقلیاف نے دستخط کیے ۔
وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کا کہنا ہے کہ یہ تجارتی معاہدے ان کے گزشتہ سال دورہ ترکمانستان اور ترکمانستان کے حکام کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے دیگر تجارتی معاہدے بھی ترکمانستان کے ساتھ کیے جائیں گے۔
ترکمانستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی یونین کے سربراہ نوکر قلی اتاقلیاف نے ان معاہدوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہرات جیسے صنعتی شہر سے افغان مصنوعات کی ترکمانستان برآمد شروع ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ ان معاہدوں کے مطابق ماربل، سریا اور افغانستان میں تیار ہونے والا پینٹ ترکمانستان کو برآمد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button