خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ لوگوں کو خدمات کی فراہمی اپنا فرض سمجھتی ہے: مولوی عبدالسلام حنفی

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے جہادی شخصیت قاری عبدالباقی نے ملاقات کی۔
ارگ سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قاری عبدالباقی نے ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیکیورٹی مسائل پر بات کی اور کہا کہ امارت اسلامیہ مرکز اور صوبوں میں سیکیورٹی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس میدان میں عہدیداران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ ترقیاتی امور پر بھر پور توجہ دیں۔
اسی دوران نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ عوام کو خدمات کی فراہمی اپنا فرض سمجھتی ہے اور اس میدان میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button