خبریںاقتصاد‏معاشرہ

فراہ، 55 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک ڈیم کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) صوبہ فراہ کے دیہات سور، شوراب اور شمالگاہ میں زرعی زمینوں کو بہتر طریقے سے سیراب کرنے کے لیے کنسک گاؤں میں 55 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک ڈیم کی تعمیر مکمل کر کے اس کا افتتاح کیا گیا ۔
ڈیم کے افتتاح کے موقع پر اس صوبائی محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے نمائندے ماسٹر توریالی نوری نے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ ڈیم جو 40 میٹر کی دو ریٹیننگ والز اور 120 میٹر لمبائی پر مشتمل ہے ، یو این ڈی پی کے مالی تعاون سے 5.5 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل کر دیاگیا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ (شمالگاہ، سور اور شوراب) گاؤں کے لوگ اس ڈیم سے براہ راست فائدہ اٹھاتے ہوئے 15-20 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کریں گے۔
دوسری جانب علاقہ کے مکینوں نے ڈیم کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بخش آباد ڈیم کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button