خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

پل خمری، ملکی ضرورت کے 60 فیصد بجلی کے کھمبے تیار کیے جاتے ہیں

 

کابل( بی این اے ) پل خمری کی کھمبے بنانے والی فیکٹری جو صوبہ بغلان کے مرکز میں فعال ہے، میں روزانہ 24 سے 26 کھمبے تیار کیے جاتے ہیں جو مختلف صوبوں میں بھیجے جاتے ہیں۔
فیکٹری کے منیجر مولوی نقیب اللہ نظری نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ اس فیکٹری میں روزانہ 24 سے 26 بجلی کے کھمبے (10 میٹر، 12 میٹر نارمل، 12 میٹر اور 15 میٹر) تیار ہوتے ہیں۔ ملک کے شمالی صوبوں کی 90 فیصد ضرورت جبکہ افغانستان کی 60 فیصد ضرورت کے کھمبے اس فیکٹری سے سپلائی کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری کے ورکرز نے رواں سال بین الاقوامی معیار کے مطابق 4 ہزار 288 مختلف اقسام کے اعلیٰ کوالٹی کے کھمبے بنا کر محکمہ غوری بجلی کے حوالے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس کارخانے کی مشینری پرانی ہو چکی ہے لیکن فیکٹری کے منیجر اور انتظامیہ کی محنت کی وجہ سے ہماری روزمرہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button