خبریں‏معاشرہصحتTop

ملک بھر میں 285 ہسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری

 

کابل(بی این اے ) قندھار کے دورے کے دوران وزارت صحت عامہ کے سربراہ ڈاکٹر قلندر عباد نے کہا کہ اس وقت 285 ہسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
ڈاکٹر قلندر عباد نے مزید کہا کہ ملک کے 90 اضلاع میں ضلعی سطح کے ہسپتال فعال ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی ضلعی سطح کے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اضلاع میں آٹھ بستروں پر مشتمل285 ہسپتالوں کی تعمیر کامنصوبہ جاری ہے۔
وزارت صحت عامہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم نے سینکڑوں افراد خصوصی پروگراموں کے لیے مختلف ممالک بھیجے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button