خبریںاقتصاد‏معاشرہ

وزارت صنعت وتجارت کے دو غیر ملکی اداروں سے ڈیڑھ ملین ڈالر کے معاہدے

 

کابل( بی این اے ) وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر مالیت کے دو غیر ملکی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں ۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق وزارت کے حکام نے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی اور افغانستان کے لیے فزیوتھراپی و تعمیر نو تعاون کمیٹی کے حکام کے ساتھ الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے۔
فیصلہ کیا گیا کہ یہ ادارے وزارت صنعت و تجارت کے ساتھ مل کر کابل، ننگرہار اور بامیان میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے اکنامک ایمپاورمنٹ آف افغان فیملیز پروگرام کے عنوان سے تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر مالیت کے مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کریں گے

Show More

Related Articles

Back to top button