خبریںاقتصاد‏معاشرہ

مزار شریف، 8 ملین افغانی کی لاگت سے 6 ذیلی سڑکوں کی کنکریٹنگ کا کام شروع

 

کابل(بی این اے )مزار شریف میونسپلٹی نے79 لاکھ افغانی کی لاگت سے باختر کارتہ کی 6 ذیلی سڑکوں کے لیے کنکریٹ ڈالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں مزار شریف کے میئر الحاج محمد کاظم طارق نے کہا کہ اس سال شہر کے مختلف علاقوں میں 20 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان پر یکے بعد دیگرے عمل درآمد کیا جائے گا۔
اس موقع پر ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے عہدیداروں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان سڑکوں کی تعمیر کا کام معیاری انداز سے اور مستقبل قریب میں مکمل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ باختر کارتہ میں ان سڑکوں کی لمبائی 1100 میٹر اور چوڑائی 7 میٹر ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button