خبریںاقتصاد‏معاشرہ

پل عالم میونسپلٹی کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ میں 22 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا گیا

 

کابل(بی این اے ) پل عالم میونسپلٹی کی جانب سے گزشتہ چھ مہینوں میں 22 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا گیاہے۔
پل عالم میونسپلٹی کی جانب سے عوام کو اپنی کارکردگی کا حساب دینے کے لیے منعقد کیے گئے اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پل عالم کے میئر مولوی محمد اسحاق سعید نے کہا کہ رواں سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں 18 ملین سے زائد مقررہ محصولات اور 40 لاکھ سے زائد غیر مقررہ محصولات جمع کرنے کے علاوہ تقریباً 12 سو تجارتی لائسنس بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ کچھ اداروں کے ذمہ پر30 ملین سے زائد افغانی ریونیو باقی ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس کے اختتام پر بلدیہ پل عالم کے عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں کو جامع معلومات فراہم کیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button