‏معاشرہصحتخبریں

بلخ، مزید 470 نشے کے عادی افراد علاج کے لیے مراکزصحت منتقل

 

کابل (بی این اے) بلخ کے مقامی حکام نے صوبے میں 470 نشے کے عادی افراد کو جمع کرنے اور انہیں صحت کے مراکز میں منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
صوبہ بلخ کے انسداد منشیات کی انتظامیہ کے سربراہ سمونیار جمعہ خان کوچی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے سیکورٹی فورسز نے شہر اور صوبہ بلخ کے تمام اضلاع سے منشیات کے عادی 470 افراد کو اکٹھا کیا ہے، جو اس وقت کیمپ میں زیر علاج ہیں، انہوں نے عالمی اداروں سے کہا کہ وہ مذکورہ غریب لوگوں کے علاج کے لیے اس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
اس موقع پر متعدد منشیات کے عادی افراد نے امارت اسلامیہ افغانستان کی اس نیک اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس قسم کی حرکتوں سے بچنے کی کوشش کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button