خبریں‏معاشرہصحتTop

ہرات، 113 ہسپتالوں کو 11 ملین افغانی مالیت کے طبی آلات فراہم کرنے کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) ہرات کے محکمہ صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیسیف کے مالی تعاون سے صوبے کے 113 مراکز صحت میں 50 اقسام کے طبی آلات کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔
ان آلات کی تقسیم کے دوران صوبے میں یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر عبدالغنی خطیبی نے کہا کہ صوبہ ہرات کے تمام مراکز صحت ان کے زیر انتظام ہیں جو صوبے میں طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
خطیبی نے مزید کہا کہ ان آلات میں زچگی، انستھیزیا اور جنرل سرجری کا سامان شامل ہے، جس کی مالیت 11 ملین افغانی ہے۔
ہرات پبلک ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام محمد حنفی کا کہنا ہے کہ ان آلات کی تقسیم سے اضلاع اور شہر کے تمام مراکز صحت کی ضروریات پوری ہو جائیں گی۔
ہرات کا محکمہ صحت مختلف طبی اداروں کے ساتھ مل کر ملک کے دور دراز علاقوں میں طبی خدمات مہیا کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button