خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

بہترین انفراسٹرکچر ملک کی معاشی ترقی کا ضامن ہے:ملا عبدالغنی برادر

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے آج تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد سالنگ ہائی وے ٹنل کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے بعد ٹنل ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر تعمیرات ملا محمد عیسیٰ ثانی، نجی شعبے کے نمائندے اور اعلی عہدیدار موجود تھے۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ملا عبد الغنی برادر اخوند نے کہا کہ ایک قوم معاشی طور پر اپنے پیروں پر اس وقت کھڑی ہوتی ہے جب اس کے پاس بہترین انفراسٹرکچر ہو۔
انہوں نے کہا گزشتہ 40 سالوں کی جنگوں سے ہمارے ملک کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ امارت اسلامیہ نے معاشی ترقی کی ان بنیادوں کو بحال کرنے کی اہمیت کو بھانپ لیا ہے، اس لیے یہ اقتصادی پالیسی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے ۔
ملا برادر اخوند نے وضاحت کی کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے سالنگ روڈ اور ٹنل کے اندر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا ۔ بہت کم وقت میں اج اس کی تکمیل ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعمیراتی کام افغان انجینئرز نے اس طرح بہتر انداز میں کیا ہے جس کی گزشتہ بیس برسوں میں مثال نہیں ملتی۔
ملا عبدالغنی برادر آخوند نے کہا کہ اس سڑک کی اہمیت یہ ہے کہ یہ ملک کے شمال اور جنوب کو ملانے کے علاوہ جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راہداری کے طور پر اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ہمسایہ ممالک کے تجارتی سامان کی نقل وحمل اور تجارتی لین دین کی شرح اس سڑک کھلنے سے زیادہ ہوگی۔
نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے شہریوں کو شاہراہ سالنگ عبور کرنے کے دوران مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے امارت اسلامیہ دوسری سالنگ ٹنل کھودنے اور حیرتان( قندوز) سے طورخم تک ریلوے لائن بچھانے پر بھی غور کر رہی ہے۔
انہوں نے شاہراہ سالنگ کے ٹنل اور گیلریوں کی بروقت اور بہترین معیار کی تعمیر نو پر وزارت تعمیرات عامہ، نجی کمپنیوں اور انجینئرز کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اب سے یہ شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ پورے خلوص اور ایمانداری کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور کیے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی کہا کہ وہ امارت اسلامیہ کی بھرپور حمایت کریں۔
یاد رہے کہ سالنگ شاہراہ کی سرنگوں اور گیلریوں کی بنیادی تعمیر نو کا کام مقررہ وقت سے پہلے اور اچھے معیار کے ساتھ ایک پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے مکمل کرلیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button