Topخبریںسیاست‏معاشرہ

جاپان کا افغانستان کے لیے 58.4 ملین ڈالر امداد کااعلان

 

کابل(بی این اے )جاپان حکومت نے افغانستان کے لیے 58.4 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
کابل میں جاپان کے سفارت خانے نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ یہ انسانی امداد ، تعاون کرنے والے اداروں جیسے اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور جاپانی غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کی طرف سے افغانستان کے عوام کو دی جائے گی تاکہ لوگوں بالخصوص بے گھر افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اگست 2021 سے اب تک افغانستان کو جاپانی حکومت کی امداد کی رقم 447 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
یاد رہے پڑوسی ممالک سے روزانہ ہزاروں افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی جاری ہے اور انہیں امداد کی شدید ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button