‏معاشرہTopخبریں

نائب وزیر زراعت کا ملک میں سویابین کی کاشت کو مزید فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کا مطالبہ

 

کابل (بی این اے)نائب وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن کے حکام سے ملاقات میں ملک میں سویا بین کی کاشت کو مزید فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے پریس آفس نے آج ایک خبر میں کہا ہے کہ مولوی صدراعظم عثمانی نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے افغانستان میں سویابین کو مزید فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے بین الاقوامی ادارہ برائے تغذیہ و تعلیم سویابین کی ترویج اور کاشت کے شعبے میں کام کرتا ہے، جس نے اس سال ننگرہار، ہرات، لغمان، کنڑ، بلخ اور لوگر صوبوں میں متعدد کسانوں میں سویا بین کے بیج تقسیم کیے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button