خبریںسیاست‏معاشرہTop

کابل، وزیر امور وآباد کاری مہاجرین سے چینی سفیر کی ملاقات

 

کابل (بی این اے) وزیر امور وآباد کاری مہاجرین خلیل الرحمن حقانی سے کابل میں چین کے سفیر ژاؤکسنگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کے ساتھ چین کی جانب سے 100 ملین یوآن (چینی کرنسی) کی انسانی امداد، منتقلی اور تقسیم کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر ژاؤکسنگ نے کہا کہ ان کا ملک اور افغانستان دو دوست ممالک ہیں اور چین کے عوام ہر مشکل میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر خلیل الرحمان حقانی نے چین کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ امداد کی تقسیم کا تکنیکی کام وزارت امور وآباد کاری مہاجرین اور چینی سفارت خانے کی مشترکہ کمیٹی انجام دے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button