خبریںاقتصاد‏معاشرہ

قندوز ضلع امام صاحب، ایک کمرشل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) شمال مشرقی صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں سپین زر کمپنی کی جانب سے ایک تجارتی کمپلیکس (غلہ منڈی) کی تعمیر کا افتتاح صوبے کے گورنر ملا نثار احمد نصرت کی موجودگی میں کیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ کمپلیکس 45 ایکڑ اراضی پر سرکاری کمپنی سپین زر اور ایک پرائیویٹ کمپنی کے اشتراک سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ کمپلیکس میں اناج کے ذخیرے اور خرید و فروخت کی سہولت میسر ہوگی۔
سپین زر کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کمپلیکس کی تعمیر پر 400 ملین افغانی لاگت آئے گی جس کا کام آئندہ دو سالوں میں مکمل ہوگا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کمپلیکس میں مسجد، دکانیں، گودام اور پارکنگ بنانے کا منصوبہ ہے جس سے یہاں غلے کی تجارت میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپین زر کمپنی نے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے تعاون سے 50 لاکھ افغانی کی لاگت سے دشت ابدان میں ایک گہرے کنویں کی کھدائی کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبے میں ریسرچ فارم کی تعمیر اور قندوز کے شیرخان پورٹ شاہراہ کے مسافروں کے لیے ایک مسجد کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button