خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

ملکی کسٹمز سے روزانہ 2400 ایکسپورٹ، امپورٹ اور ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمد ورفت

 

کابل(بی این اے) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کے کسٹمز سے روزانہ اوسطاً 2,400 برآمدی، درآمدی سامان اور ٹرانزٹ کی گاڑیاں گزرتی ہیں جن کا کل وزن تقریباً 60,000 ٹن ہوتاہے۔
وزارت خزانہ کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی اطلاع کے مطابق وزارت خزانہ نے ملک کے تمام کسٹم دفاتر میں تاجروں کو سہولیات فراہم کی ہیں , کسٹمز میں کام کا دورانیہ 16 سے بڑھا کر 24 گھنٹے ہو گیا ہے، جدید الیکٹرانک سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ فارن ٹرانزٹ کی مدت 5 سے بڑھا کر 10 دن کر دی گئی ہے اور تجارتی سامان کی چیکنگ میں شفافیت اور تیزی آئی ہے جس سے برآمدات، غیر ملکی ٹرانزٹ اور درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کام کی رفتار میں تیزی کے لیے جلد ہی ملک کے 16 کسٹمز میں 24 بڑے الیکٹرانک سکینرز نصب کر دیے جائیں گے جس سے تجارتی سامان کے چیکنگ کے مراحل میں مزید تیزی ، شفافیت، اور معاملات میں بہتری آئے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button