Topخبریںسیاست

افغانستان کی ترقی کے لیے کام کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں گے: نائب وزیر خارجہ

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے افغانستان میں "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز” (MSF) کے ڈائریکٹر جنرل فیلیپ ربیرو نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فیلیپ ربیرو نے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے عمومی اہداف، ان کی سرگرمیوں اور افغانستان میں فراہم کی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 7 لاکھ افغان شہریوں کو طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اس میدان میں امارت اسلامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بیرون ملک سے ادویات لانے اور مریضوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے لے جانے میں مسائل کا ذکر کیا۔
دریں اثناء نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان میں ایم ایس ایف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس سلسلے کو مزید بڑھانے اور جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ موجودہ مسائل کے حل کا وعدہ کیا اور مزید کہا کہ ہر وہ ادارہ جو افغانستان کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کرتا ہے وزارت خارجہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button