Topخبریںاقتصاد

افغانستان ، ازبک تاجروں کا مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

کابل(بی این اے) ازبکستان کے متعدد تاجروں نے بلخ کے گورنر محمد یوسف وفا سے ملاقات کے دوران ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں نادر روستم نے ازبکستان کے صوبہ سرخاندریا کے تاجروں کی جانب سے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے پر امارت اسلامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرخاندریا کے تاجر بلخ میں دودھ، بوٹ ، تعمیراتی مواد، کپڑے اور بجلی کی پیداوار کے لیے فیکٹریاں بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر بلخ کے گورنر محمد یوسف وفا نے ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بھرپور کوششوں پرازبکستان کے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے مواقع میسر اور امارت اسلامیہ کاروباری مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button