خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ افغانستان کا وفد مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی سربراہی میں دوحہ اجلاس میں شرکت کرے گا

 

کابل (بی این اے) وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی حکومتی ترجمان کی سربراہی میں امارت اسلامیہ افغانستان کا ایک وفد آئندہ دوحہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقهار بلخی نے اپنے آفیشل ایکس پیج پر لکھا کہ وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایک رابطہ اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی قیادت کی ہدایت کے مطابق ایک وفد امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد کی قیادت میں آئندہ دوحہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی تیاری کے لیے ایک رابطہ اجلاس مولوی امیر خان متقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد، افغانستان بینک کے نائب سربراہ نور احمد آغا، انسداد نارکوٹکس کے نائب وزیر ملا عبدالحق ہمکار اور وزارت صنعت و تجارت کے مشیروں نے شرکت کی۔

عبدالقہار بلخی کے مطابق اس ملاقات میں امارت اسلامیہ افغانستان کے اراکین کی آئندہ دوحہ اجلاس میں شرکت، افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ نظام پر پابندیوں، نجی شعبے کی ترقی کو درپیش چیلنجز اور منشیات کے خلاف امارت اسلامیہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوحہ کا آئندہ اجلاس چند دنوں میں شروع ہونے والا ہے اور یہ دو دن قطر کے دارالحکومت میں جاری رہے گا۔ اس اہم اجلاس میں مختلف ممالک کے خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button