خبریںکھیلTop

امارت اسلامیہ کی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی پر افغان ٹیم کو مبارکباد

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور افغان عوام کو ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کے سیمی فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ویڈیو کال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغان ٹیم کی رسائی کو ایک عظیم فتح اور افغانوں کے لیے ایک اچھی خبر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب افغانستان ہر میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم سے سیمی فائنل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی امید کا اظہار کیا۔

دریں اثناء قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے وزیر خارجہ کو ٹیم کی بہتر تیاری اور آئندہ میچز کے لیے بھرپور تیاری اور مزید محنت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیر خارجہ کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button