خبریںسیاست‏معاشرہTop

امارت اسلامیہ کی کابینہ کا کابل سٹی ماسٹر پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا 23 واں اجلاس آج وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کابل شہر کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا اور ہر ادارے کو طریقہ کار پر عمل کرنے کا پابند قرار دیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی کہ ملک کے مختلف صوبوں میں جہاں اضلاع کے مراکز کا تعین اور تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ تمام باڈیز جن کے تبدیل شدہ اضلاع میں انتظامی یونٹس ہیں، انہیں وفد میں شریک کرکے مل کر فیصلہ کریں۔
اجلاس میں سرحدی اضلاع کے حوالے سے وزارت تعلیم، صحت عامہ، تعمیرات عامہ، دیہی تعمیر نو و ترقی، مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سرحدات و قبائل اور داخلہ امور کی وزارتوں کو لوگوں کے مسائل سنجیدگی سے حل کرنے اور انہیں اچھی خدمات فراہم کرنے کے لیے رابطہ کاری کی ذمہ داری سونپی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button