خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ کے وفد کی دوحہ میں روس اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں سے ملاقات

 

کابل (بی این اے) دوحہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جانے والے امارت اسلامیہ کے وفد نے آج روس اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں سے ملاقات کی۔
مذکورہ وفد کے سربراہ اور امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ انہوں نے روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف سے اہم ملاقات میں کابل اور ماسکو کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مجاہد نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں روس نے امارت اسلامیہ افغانستان کے مؤقف کی حمایت کی اور امارت اسلامیہ نے بھی روس کے مثبت موقف پر شکریہ ادا کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ازبکستان کے صدر عصمت اللہ ارگاشیف کے نمائندے سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اس سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ ازبکستان کے صدر کے خصوصی نمائندے نے بھی دوحہ اجلاس میں امارت اسلامیہ کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button