خبریں‏معاشرہ

جوزجان، تقریباً 400 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

 

کابل (بی این اے ) جوزجان دیہی تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام کے مطابق اس صوبے میں 12 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے فراہمی آب کے دو پروجیکٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی اسد اللہ حمزہ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ شبرغان شہر اور جوزجان کے علاقے گلستان میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں ایک ویلفیئر تنظیم کے مالی تعاون سے 1 کروڑ 26 لاکھ افغانی کی لاگت سے فراہمی آب کے دو پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔
اسد اللہ حمزہ نے مزید کہا کہ ان پراجیکٹس میں 60 اور 80 میٹر گہرائی پر مشتمل دو کنووں کی کھدائی ،متعدد نلکوں کے جوڑنے اور پانی کے دو بڑے ذخائر کی تعمیر شامل ہے، جو 4 ماہ کے دوران مکمل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے جوزجان کے علاقے گلستان میں تقریباً 400 خاندانوں اور 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں 5000 افراد کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button