خبریںسیاستTop

دوحہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وزارت خارجہ کا مشاورتی اجلاس

 

کابل( بی این اے ) دوحہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجلاس میں امارت اسلامیہ کے مرکزی ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد ، بینک آف افغانستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نور احمد آغا اور وزارت صنعت و تجارت کے مشیروں اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی قیادت کی ہدایت کے مطابق دوحہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں امارت اسلامیہ کا وفد حکومت کے مرکزی ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد کی قیادت میں شرکت کرے گا۔
اجلاس میں امارت اسلامیہ کی جانب سے دوحہ اجلاس میں شریک ہونے والے ارکان افغانستان کے مالیاتی اور بینکاری نظام پر پابندیوں اور نجی شعبے کی ترقی کی سمت میں درپیش چیلنجز اور منشیات کے خلاف افغان حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button