خبریںثقافتTop

رواں سال 1 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بامیان آمد

 

کابل (بی این اے) بامیان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام نے مذکورہ صوبے میں ہزاروں غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی آمد کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ صوبے کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر مولوی صفی اللہ رعد نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ عید کے موقع پر 92 سے زائد غیر ملکی اور تقریباً 92 ہزار سے زائد ملکی سیاحوں نے مذکورہ صوبے کے مختلف تاریخی، قدرتی اور تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ2024 کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاح صوبہ بامیان کے مختلف تاریخی اور تفریحی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں اور ان کے لیے مختلف شعبوں میں ضروری سہولیات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ملک میں مجموعی طور پر سیکیورٹی مضبوط ہوئی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سیاح پرامن ماحول میں ملک کے مختلف تاریخی اور تفریحی مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button