خبریں‏معاشرہ

فراہ، ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

 

کابل (بی این اے ) فراہ کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع شیبکوہ میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبے کے دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مفتی محمد نسیم سرہنگ نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے ضلع شیبکوہ میں 45 لاکھ 63 ہزار افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ چیک ڈیم 38 میٹر لمبائی اور 4 میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے جس میں 8 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
مذکورہ صوبے کے ضلع شیبکوہ کے گورنر ملا محمد نائب عدالت نے کہا اس چیک ڈیم کی تعمیر سے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور زیر زمین پانی کی سطح مستحکم رہے گی۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اس منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button