خبریں‏معاشرہ

فراہ، 14 ہزار ہیکٹر اراضی پر تربوز کی کاشت

 

کابل( بی این اے ) صوبہ فراہ کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے سربراہ زرعی امور انجینئر عبدالخالق شیرزاد نے باختر نیوز کو بتایا کہ رواں سال اس صوبے میں 14 ہزار 250 ہیکٹر اراضی پر تربوز کاشت کیا گیا ہے، حالیہ بارشوں اور طوفانوں کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں پیداوار میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہیکٹر زمین سے 38 ٹن تربوز حاصل کیے گئے، تربوز کی کل پیداوار کا تخمینہ 541,500 ٹن تک لگایا گیا ہے۔
صوبے کے کاشتکاروں نے حکومت سے کولڈ رومز کے قیام، سستے کھاد کی فراہمی اور طویل المدتی منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ پورا سال برسر روزگار رہ سکیں۔
دوسری جانب صوبہ فراہ سے تربوز دوسرے صوبوں میں لے جانے والے تاجر اپنے کاروبار سے خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ سابقہ حکومت کی نسبت اب ہم دن رات ملک کے تمام صوبوں میں بغیر کسی خوف و خطر کے سفر کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button