خبریںسیاستاقتصادTop

پہلا افغان تجارتی قافلہ عارضی دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں داخل

 

کابل (بی این اے) افغان وزارت صنعت و تجارت نے افغانستان کے پہلے تجارتی قافلے کی عارضی دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان نئے معاہدے کے مطابق افغان ٹرک عارضی دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوئے ہیں اور افغان ڈرائیوروں کو سفر کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے افغان ڈرائیوروں کو عارضی داخلے کی دستاویزات جاری کی گئی ہیں۔
وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان عبدالسلام اخندزادہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا ہے اور اس سال کے آخر تک دونوں اطراف کے ڈرائیورز پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر تجارتی منتقلی کرنے کے اہل ہوں گے۔ اسی طرح کی دستاویزات افغانستان کی جانب سے پاکستانی ڈرائیوروں کو بھی جاری کی جاتی ہیں۔
ان دستاویزات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے ٹرک ویزہ کے بغیر اب پاکستان اور افغانستان کے کسی بھی شہر جاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button