خبریںسیاستTop

کابل، وزیر ہائیر ایجوکیشن سے جاپانی سفیر کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر ہائیر ایجوکیشن شیخ نداء محمد ندیم سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جاپانی سفیر تاکیوشی کورایا نے وزیر ہائیر ایجوکیشن کو افغانستان میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قندھار، ہرات اور ننگرہار کا دورہ کیا، اور اب افغانستان کے دیگر صوبوں کا دورہ بھی جلد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: ” کہ اب پورے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال قابل اعتماد ہے اور یہی امن افغانوں کے دلوں کی خواہش تھی۔”
اسی طرح جاپانی سفیر نے افغانستان کے بارے میں دوحہ کے تیسرے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو افغانستان کے ساتھ بات چیت کی ترغیب دیں گے۔ جاپان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے، اور افغانوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، وہ مذہبی، اور ثقافتی اقدار کا احترام کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جاپان کے سفیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم نے مختلف صوبوں میں ویکسینیشن، انسداد منشیات اور قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کی ہے۔ ہم افغانستان کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بعد ازاں وزیر ہائیر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے جاپانی سفیر کا خیرمقدم کیا اور افغانستان میں جاپان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دوحہ کے تیسرے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان دنیا کے ساتھ مثبت تعامل کا خواہاں ہے اور یہ بات چیت اس وقت ممکن ہے جب امارت اسلامیہ کے نمائندے اس قسم کی بڑی بین الاقوامی کانفرنسوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں اور افغانستان کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے جاپانی سفیر کے مختلف صوبوں کے دوروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ افغانستان کی یونیورسٹیوں کا دورہ کر کے یونیورسٹیوں میں مثبت تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button