Topخبریںسیاست‏معاشرہ

وزارت امور مہاجرین کے چار امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط

 

کابل (بی این اے) وزارت امور و آبادکاری مہاجرین نے وزارت اور چار امدادی اداروں کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کی خبر دی ہے، جس کی بنیاد پر مذکورہ ادارے واپس آنے والوں کے لیے قانونی اور تعلیمی خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ بنائیں گے۔
وزارت امور و آباد کاری مہاجرین کے پریس آفس نے آج کہا ہے کہ
ان معاہدوں کی مالی لاگت تین لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے،اس معاہدےکی بنیاد پر قانونی خدمات کے محکموں میں مذکورہ ادارے تربیتی سیشن منعقد کریں گے اور واپس آنے والوں کے دوبارہ انضمام کی خدمات کے لیے معاون ٹیمیں تشکیل دیں گے۔ یہ تنظیمیں کابل، ہرات، بلخ، ننگرہار اور بامیان میں آباد کاری کی منصوبہ بندی کریں گے۔
مذکورہ یادداشتوں پر وزارت مہاجرین کے سیکریٹی امور مولوی عبدالرحمن راشد نے مذکورہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ دستخط کیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button