خبریںاقتصادTop

80 ملین افغانی کی لاگت سے کمال خان ڈیم کے زیرین حصے کے کینال کی تعمیر مکمل

 

کابل (بی این اے ) وزارت پانی و توانائی نے کمال خان ڈیم کے زیریں حصے کے کینال کی تعمیر 80 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل کرلی ہے۔
وزارت پانی و توانائی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمال خان ڈیم کے نچلے حصے کے کینال کی تعمیر 80 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے جس کا افتتاح نيمروز کے صوبائی حکام کی موجودگی میں آج کیا گیا۔
اس کینال کے افتتاح سے پانی تیزی سے صوبہ نیمروز تک پہنچے گا جس سے صوبے کے لوگوں کی ضروریات پوری ہوں گی۔
مذکورہ کینال کمال خان ڈیم سے نيمروز کے مرکز زرنج شہر تک پانی پہنچاتا ہے۔ یہ 14 کلومیٹر لمبی اور 25 میٹر چوڑا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button